اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

8 فروری کو شیر پر مہر لگنی چاہئے: شہباز شریف

02 Feb 2024
02 Feb 2024

(ویب ڈیسک) صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ 8 فروری کو ہیر پھیر نہیں شیر پر مہر لگنی چاہئے۔

فیصل آباد دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر ن لیگ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام اپنے قائد نواز شریف سے محبت کرتے ہیں، فیصل آباد والوں نے ہر مشکل گھڑی میں ن لیگ کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف فیصل آباد میں ترقی کے منصوبے لایا ہے، نواز شریف نے ہمیشہ فیصل آباد کو اپنا شہر سمجھا ہے، نواز شریف کو ووٹ دو گے تو نوجوانوں کیلئے جدید تعلیم کا انتظام کریں گے، نوجوان اور بچے ملک کی طاقت اور سرمایہ ہیں۔

صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ اس بار ہم اپنے منشور میں ترقیاتی منصوبے لے کر آئے ہیں، اس شہر میں جو ہمارے دور میں سڑکیں بنیں وہ سڑکیں آج بھی قائم ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں کامیاب ہو کر ن لیگ فیصل آباد کے عوام کے لئے یہاں آئی ٹی یونیورسٹی بنا کر دے گی، جہاں بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے