01 Feb 2024
(لاہور نیوز) صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے ڈیرہ اللہ یار میں پارٹی رہنما کے انتخابی دفتر کے قریب دستی بم حملے کی مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس ‘ پر بیان جاری کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے انتخابی دفتر کے قریب دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت امن و امان کو یقینی بنائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد عوام کو ووٹ کا حق استعمال کرنے سے روکنا چاہتے ہیں، دہشت گردوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، پاکستان میں امن واپس لائیں گے،انشاء اللہ! سیاسی کارکنوں کے جذبے اور ہمت کو بھی سلام پیش کرتا ہوں اور دعا ہے کہ اللہ زخمیوں کو جلد اور مکمل شفاء عطا فرمائے(آمین)۔