اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات 5 فروری کوہونگے

01 Feb 2024
01 Feb 2024

(لاہور نیوز) تحریک انصاف کے دوبارہ انٹراپارٹی انتخابات 5 فروری کوہونگے، باضابطہ شیڈول جاری کردیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات 5 فروری بروز سوموار منعقد کروائے جائیں گے، اس حوالے سے تحریک انصاف کے فیڈرل الیکشن کمشنر نے انٹراپارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

شیڈول کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے تمام رجسٹرد ممبران اپنی مرضی کے پینل یا چیئرمین کے امیدوار کے حق میں پاکستان بھر میں مختص مقامات پر ووٹ ڈال سکتے ہیں ، پارٹی ممبران اپنا ووٹ  رابطہ ایپلی کیشن انٹرا پارٹی الیکشن ماڈیول کے ذریعے بھی ریکارڈ کرا سکتے ہیں۔

31 جنوری 2024 تک رجسٹرڈ تمام ممبران کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی ، انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام پینلز کی تفصیل تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ اور رابطہ ایپلی کیشن پر دستیاب ہو گی۔

الیکشن کے تفصیلی طریقہ کار کی وضاحت الیکشن رولز، 2020 میں موجود ہے جو ویب سائٹ اور رابطہ ایپ پر دستیاب ہے جبکہ پولنگ کا وقت 5 فروری بروز پیر صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہو گا۔

الیکشن کے مقامات اور ایپلٹ ٹریبونل کی تاریخ کا اعلان یکم فروری 2024 کو کیا جائے گا۔

 کاغذات نامزدگی یکم سے 2 فروری 2024 تک تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ یا ویب سائٹ سے حاصل کیے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 2 فروری 2024 کی رات 10 بجے تک ہوگی، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی مرکزی  و  صوبائی سیکرٹریٹس اور بذریعہ ای میل بھی جمع کرا سکیں گے۔

شیڈول کے  مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل 3 فروری 2024 کو ہو گا ، کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی صورت میں اعتراضات جمع کروانے کا وقت 3 فروری 2024 رات 10 بجے تک ہوگا۔

انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے والے تمام فائنل پینلز کی فہرستیں 4 فروری کی شام 4 بجے ویب سائٹ پر شائع کی جائیں گی جبکہ انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا باضابطہ اعلان 6 فروری 2024 بروز منگل کیا جائے گا۔

  علاوہ ازیں تحریک انصاف نے صوبائی سطح پر الیکشن کمشنر بھی مقرر کر دیے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے