اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر متعدد امیدواروں کوجرمانے ونوٹسز

01 Feb 2024
01 Feb 2024

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب کے مختلف حلقوں میں امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر جرمانے اور وارننگ نوٹسز جاری کردیئے۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مظفر گڑھ نے این اے 175 سے امیدوار جمشید دستی پر 50ہزارروپے جرمانہ عائد کیا، جمشید دستی کو بلا اجازت کار ریلی منعقد کرنے پر جرمانہ کیا گیا، امیدوار پی پی 268 مظفر گڑھ جام محمد یونس کو خلاف ضابطہ تشہیری مواد آویزاں کرنے پر 10ہزار روپے جرمانہ  کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ پی پی 209خانیوال سے امیدوار چودھری ضیا الرحمٰن کو ہوائی فائرنگ پر 50ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، پی پی 81 خوشاب میں انتخابی امیدوار کے حامی محمد اخلاق اعوان پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، محمد اخلاق نے ضابطہ اخلاق کے پیرا 41کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتعال انگیز تقاریر کیں۔

اسی طرح ملتان کے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے امیدواران خواجہ صغیر احمد، یوسف رضا گیلانی اور عبدالغفار ڈوگر سمیت 13امیدواروں کو وارننگز اور نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ این اے 161 بہاولنگر سے امیدوار محمد اجمل قادری نے 20ہزار روپے جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کروایا۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ امیدواران کو 2 فروری تک سرکاری خزانے میں جرمانہ جمع کروانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر فوری اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے