01 Feb 2024
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) آج سوات میں پاور شو کرے گی، جہاں جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
سوات کے گراسی گراؤنڈ میں ہزاروں کرسیاں لگادی گئی ہیں، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ، صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز جلسے سے خطاب کریں گے۔
— PMLN (@pmln_org) February 1, 2024
یاد رہے کہ گزشتہ روز ن لیگ نے ظفروال میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔
ظفروال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ ملک میں شر پھیلانے کے لیے لائے گئے فتنے نے قوم کو صرف ایک ہی سبق دیا کہ مارو گھسیٹو اور آگ لگادو، نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے گھروں کو چلے گئے، نواز شریف نے اپنا مقدمہ ثاقب نثار پر نہیں اللہ پرچھوڑا تھا۔