اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ

01 Feb 2024
01 Feb 2024

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

لاہور کے مختلف علاقوں شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، گوالمنڈی، قرطبہ چوک، ڈیوس روڈ، مال روڈ، اچھرہ، قینچی، چونگی امرسدھو، گجومتہ اور کاہنہ کے اطراف میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ صبح تک جاری رہا۔

اسلامپورہ، بند روڈ، انار کلی، شالامار باغ، ماڈل ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن، کلمہ چوک میں بھی جم کر بادل برسے۔

علاوہ ازیں پنجاب کے مختلف شہروں اسلام آباد، فیصل آباد، صفدر آباد، گجرات، شرقپور شریف، جہلم، سانگلہ ہل اور منڈی بہاؤالدین سمیت مختلف علاقے بھی بارش میں نہا گئے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

دوسری جانب آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری نے جاڑے کی شدت بڑھا دی۔

بالاکوٹ میں شوگران، سَری پائے پر پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، جھیل سیف الملوک لولوسر پر چار فٹ تک برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔

مری اور گلیات میں شدید برفباری کے بعد مختلف راستوں پر بدترین ٹریفک جام سے سیاح، فیملیز اور بچے گاڑیوں میں محصور ہو کر رہ گئے، مری ایکسپریس وے اور لوئر ٹوپہ سے سہر بگلہ تک سری نگر ہائی وے پر بدترین ٹریفک جام میں کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔

شدید برفباری اور سڑکوں پر پھسلن کے باعث سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے