لاہور:(آصف سپرا) شہر کے کونے کونے سے خبریں اٹھا کر پیش کرنے والے ہر دلعزیز چینل کا ایک اور سال مکمل ہوگیا، زندہ دلان لاہور کو شہر بھرکے حالات سے آگاہ رکھنے والے "لاہور نیوز ایچ ڈی" کی آج 7ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔
رپورٹنگ کے اعلیٰ نیٹ ورک اور پیش کش کے اعلیٰ معیار کےساتھ لاہور نیوز ایچ ڈی خدمت کے 8ویں سال میں داخل ہو گیا،سیاست کے ایوانوں سے کھیل کے میدانوں تک شہر میں ہونے والی ہر سرگرمی کو شاندار انداز میں پیش کیا۔
ضمنی الیکشن ہو یا عام انتخابات،کورونا کے خطرات ہوں یا دیگر آفات، عوام کے مسائل،وکلا کے دلائل،بند کمروں کےراز، لاہور نیوز ہر مظلوم کی آواز بنا۔
جرائم کی کہانی،ٹریفک کی روانی،بڑھتی گرانی،رونق اور ویرانی، لاہور نیوز نے ہر خبر بروقت پیش کرنے کی روایت برقرار رکھی۔
خوشی ہو یا غم کی گھڑی،لاہور نیوز آپ کے ساتھ رہا ہر گھڑی،سموگ اور فوگ،بجلی گرانے،قیمتیں بڑھانے کی خبریں،معیشت کے اشارے،سیاسی تبصرے، غریب کی آہ و بکا،آٹے دال کا بھاؤ کیا؟ لاہور نیوز نے اپنے پروگرامز اور بلیٹنز کے ذریعے ہر ایشو کا احاطہ کیا اور اپنے ناظرین کو سب سے پہلے باخبر رکھا۔
خدمت،جستجو اور تلاش کا یہ سفر ختم نہیں ہوا، منفرد اور اچھوتے انداز میں نئے سال میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا، گزشتہ 7 سالوں کی طرح ان شاءاللہ 8ویں برس بھی اپنے ناظرین کو مایوس نہیں کریں گے۔