31 Jan 2024
(لاہور نیوز) سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ این اے 127 پنجاب اور لاہور کے لئے اہم، بلاول بھٹو کو کامیاب کرائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چودھری سرور کا کہناتھا کہ لاہور سے ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے الیکشن لڑا اور وزیراعظم بنے، 35 سال بعد بینظیر بھٹو کا بیٹا لاہور کے عوام کے اعتماد کے لیے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں بینظیر بھٹو کا جلاوطنی کے بعد تاریخی استقبال کیا گیا، ہم نے بلاول کو 8 فروری کو کامیاب کرانا ہے، بلاول ترقی اور مفاہمت کی سیاست کرے گا۔
چودھری سرور نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کیا، رضا ربانی اصول پرست سیاستدان ہیں، ایسے لوگ ملک کے مستقبل کو درست کریں گے۔