سیاسی سرگرمی کے نام پر تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی،سپہ سالار کا واضح پیغام
(لاہور نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کسی کو سیاسی سرگرمی کے نام پر تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملکی خودمختاری، قومی عزت اور عوام کی امنگوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیرصدارت 262 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس کے شرکا نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہدا نے ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان تمام ریاستوں کے ساتھ پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، ملکی خودمختاری، قومی عزت اور عوام کی امنگوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکا نے اتفاق کیا کہ کسی کو سیاسی سرگرمی کے نام پر تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی، آزادانہ، منصفانہ انتخابات کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، دہشت گردوں، سہولت کاروں کے خلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کانفرنس کے دوران انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کے لیے فوج کی تعیناتی پر تبادلہ خیال کیا گیا، فورم کے مطابق فوج آئینی مینڈیٹ اور الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق فرائض سرانجام دے گی۔
شرکاء کو بھارت کی جانب سے ماورائے عدالت قتل، ریاستی دہشت گردی پر بریفنگ دی گئی، بھارت کی پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی گھناؤنی مہم پربھی بریف کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں اتفاق کیا گیا کہ بھارت کی عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کو دنیا کے سامنے بےنقاب کیا جائے، عالمی برادری پہلے ہی بھارت کے مجرمانہ رویے پر شدید تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔
فورم نے فلسطین اور غزہ کے عوام کی حمایت کا اعادہ کیا، تنازع فلسطین کے انتہائی منفی اثرات اور خطے میں پھیلاؤ کے امکانات کا بھی جائزہ لیا، شرکاء نے فلسطین میں فوری جنگ بندی اور تنازع کے پُرامن حل کی فوری ضرورت پر زور دیا، شرکاء نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔