اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بانی پی ٹی آئی کو شر پھیلانے کیلئے لایا گیا تھا: مریم نواز

31 Jan 2024
31 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ایک فتنہ تھا جسے شر پھیلانے کیلئے لایا گیا تھا۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کہاں کہاں دیکھوں اتنا بڑا جلسہ ہے، یہاں بڑی تعداد میں نوجوان موجود ہیں، اتنا بڑاجلسہ ہے کہ لوگ سٹیڈیم سے باہر چلے گئے ہیں، دن گن گن کر نارووال آنے کا انتظار کر رہی تھی۔

سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ نواز شریف کیخلاف کیا کیا سازشں نہیں ہوئی؟ کیا کیا ظلم نہیں ہوا؟ نواز شریف کے مخالفین تھے، نواز شریف آج بھی ہے، آج ایک لیڈر شیروں کی طرح کھڑا ہے، اس کا نام ہے نواز شریف۔

مریم نواز نے کہا کہ ایک ایک کر کے سب اپنے انجام کو پہنچ چکے، آج ہم دیکھ رہے ہیں یہ مکافات عمل کے سوا کچھ نہیں، کون سا ایسا الزام ہے جو نواز شریف اور ان کے خاندان پر نہیں لگایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی گرفتاری پر خوش نہیں، دو سال سے تماشہ دیکھ رہے تھے، کبھی وہیل چیئر پر بیٹھے، کبھی ٹانگ پر پلاسٹر چڑھایا، 6 ماہ میں تو چھت کے لینٹر کا پلستر بھی اتر جاتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ آج جتنا ریلیف ان کو عدالتوں سے مل رہا ہے (ن) لیگ نے آج تک نہیں دیکھا، 5 ماہ جیل میں رہی ایک دن رونا پیٹنا شروع نہیں کیا۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ نواز شریف سے کہہ کر نارووال شکرگڑھ ریلوے سٹیشن بحال کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے