اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایک لیڈر کو خوش کرنے کیلئے سزائیں دی گئیں: بیرسٹر گوہر

31 Jan 2024
31 Jan 2024

(ویب ڈیسک) رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ ظلم ہوا ہے، ایک لیڈر کو خوش کرنے کیلئے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزائیں دی گئیں۔

بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کیس سے کوئی تعلق نہیں،احتساب عدالت نے ماضی میں ایسا فیصلہ کبھی نہیں دیا، 342 کے بیان میں ہم نے استدعا کی کہ ہم گواہ پیش کرنا چاہتے ہیں، لیکن عدالت کی جانب سے گواہ پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا،سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے ذاتی طور پر کوئی تحفہ نہیں لیا، کوشش کی گئی کہ ووٹر اور سپورٹرز مایوس ہوں، سزاؤں کا مقصد بانی پی ٹی آئی پر پریشر ڈالنا اور سیاست سے آؤٹ کرنا ہے، یہ پہلے بھی ناکام ہو چکے اور آئندہ بھی ہوں گے، یہ فیصلے نہیں رہیں گے، ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ سارے ورکرز سے اپیل ہے پرامن رہیں، عدلیہ پر یقین رکھیں یہ ججمنٹ ختم ہو گی، ووٹر اور سپورٹر صرف  8 فروری پر فوکس رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے