31 Jan 2024
(ویب ڈیسک) کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام دیکھنے میں آیا۔
تبادلہ مارکیٹ میں مسلسل کمی کے بعد آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام دیکھا گیا ۔ کرنسی ڈیلر کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 279 روپے 55 پیسے کا ہو گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کی قدر 279 روپے 75 پیسے پر بند ہوئی تھی۔