31 Jan 2024
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کا 38واں اجلاس آج طلب کر لیا۔
صوبائی کابینہ کا اجلاس آج شام وزیراعلیٰ آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا، اجلاس کا 33نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
نگران صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، انسپکٹرجنرل پولیس، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اجلاس میں شریک ہونگے۔