31 Jan 2024
(لاہور نیوز) پنجاب میں نمونیا کی صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی، نمونیا مزید13 بچوں کی زندگیاں نگل گیا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں نمونیا سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد پنجاب میں نمونیا سے جاں بحق بچوں کی مجموعی تعداد 283تک پہنچ گئی ہے۔
ایک روز کے دوران صوبہ بھر سے نمونیا کے مزید 320 جبکہ لاہور میں180 کیسز رپورٹ ہوئے، صوبائی دارالحکومت میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 ہزار730 تک پہنچ گئی جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 12 ہزار 245سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نمونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجہ رواں سال موسمِ سرما میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی سموگ بھی ہے۔