اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آن لائن اسلحہ لائسنس : محکمہ داخلہ پنجاب اور نادرا کے درمیان معاہدہ طے

31 Jan 2024
31 Jan 2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں آن لائن اسلحہ لائسنس کے اجراء کیلئے محکمہ داخلہ اور نادرا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے ایک اورسنگ میل عبور کرلیا،پنجاب میں آن لائن اسلحہ لائسنس ملے گا، محکمہ داخلہ پنجاب اور نادرا کے درمیان"دی پنجاب آرمز لائسنس مینجمنٹ سسٹم" کامعاہدہ طے پا گیا، پنجاب حکومت کے اقدام سے اسلحہ لائسنس کے اجراء میں کرپشن کا مستقل خاتمہ ہو گا۔ 

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے "دی پنجاب آرمز لائسنس مینجمنٹ سسٹم" پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کردیا، آن لائن سسٹم کے تحت پنجاب بھر میں اسلحہ لائسنس کی تجدید اور ترمیم کرائی جاسکے گی۔

 نئے سسٹم کے تحت اسلحہ لائسنس کی ورثا کو منتقلی بھی آن لائن کی جائے گی،نئے سسٹم کےاطلاق کے بعد اسلحہ لائسنس درخواست دہندہ کے گھر ڈلیور کیاجائے گا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا افتتاح کے موقع پر کہنا تھا کہ  سسٹم کے نفاذ سے لائسنس کے اجراء میں کرپشن کا مکمل سدباب ممکن ہوگا،وزیراعلیٰ نے "دی پنجاب آرمز لائسنس مینجمنٹ سسٹم"کے اجراء پر سیکرٹری داخلہ میاں شکیل احمد اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ (جوڈیشل)ڈیپارٹمنٹ فروا عامر کی خدمات کو سراہا۔

محسن نقوی نے خود کار سسٹم کے تحت اسلحہ لائسنس کے اجراء کو قابل تحسین قرار دیا، معاہدہ پرسیکرٹری داخلہ حکومت پنجاب اور ڈی جی نادرا نے دستخط کئے۔

 چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ،ڈائریکٹر جنرل نادراسہیل جہانگیر، ڈائریکٹرآرمزنادرا اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے