اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش، دھند میں نمایاں کمی

31 Jan 2024
31 Jan 2024

لاہور: (سامیا سعید) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بادل برس پڑے۔

لاہور کے علاقے گڑھی شاہو، مال روڈ، لکشمی چوک، شملہ پہاڑی اور باغبانپورہ میں بارش ہوئی،  مغل پورہ، گوالمنڈی، ریلوے سٹیشن اور لاری اڈا کے اطراف بھی رم جھم  ہوئی، چوبرجی، انارکلی ،مزنگ، چونگی امرسدھو، گجومتہ اور کاہنہ سمیت مختلف علاقوں میں بونداباندی کے باعث دھند میں نمایاں کمی آگئی۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک پر اثر انداز ہو رہا ہے جو 4 فروری تک برقرار رہے گا، صوبائی دارالحکومت میں 4 فروری تک وقفے وقفے سے بارش برسنے کا سلسلہ جاری رہے گا، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 12جبکہ زیادہ سے زیادہ 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات نے آج سے 4 فروری کے دوران مری گلیات میں وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز بارش اور برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

علاوہ ازیں 2اور 3 فروری کو سندھ کے مختلف شہروں سکھر، لاڑکانہ ،کراچی ،جیکب آباد میں ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ظاہر کی جارہی ہےجبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  آج سے 4 فروری کے دوران گلگت بلتستان ،وادی نیلم مظفرآباد ،میرپور خاص میں وقفے وقفے سے درمیانی سے موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مری ،گلیات ،سوات کوہستان میں درمیانی سے شدید بارش، برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے، بارش اور برف باری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے