30 Jan 2024
(ویب ڈیسک)ماہرین نے اخروٹ بھگو کر کھانے کے فوائد بیان کردیے۔
ماہرین کا اپنی تحقیق میں کہنا تھا کہ رات بھر بھیگا ہوا اخروٹ اپنے فوائد دگنے کر لیتا ہے کیونکہ رات بھر بھیگے رہنے سے اخروٹ میں موجود انزائمزفعال ہوجاتے ہیں جو نظام ہاضمہ کیلئے بہترین قرار دیے جاتے ہیں۔گری دار میوے اور بیج بھگونے سے ان کے غذائی اجزا میں اضافہ ہوجاتا ہے کیونکہ ایسے میوے نرم ہونے کی وجہ سے جلدی ہضم ہوجاتے ہیں اور جسم پرتیزی سے اثرات مرتب کرتے ہیں۔
رات بھربھیگے رہنے سے اخروٹ پانی جذب کرلیتا ہے ایسے میوے کا استعمال آپ کے جسم میں پانی کی سطح کو بڑھا سکتا ہے،ماہرین کے مطابق پانی کی سطح جسم میں برابر ہونے سے جسم کے تمام اعضا بہتر طور پر کام کرتے ہیں۔بھیگا ہوا اخروٹ کھانے سے زیادہ جلدی توانائی ملتی ہے کیونکہ ایسے میوےجلدی ہضم ہوجاتے ہیں۔