(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کا افتتاح کر دیا۔
محسن سپیڈ کا ایک اور کارنامہ دیکھنے میں آیا۔ 17 برس سے چیونٹی کی رفتار سے رینگنے والا عوامی منصوبہ صرف ایک سال میں فنکشنل ہو گیا۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈاکٹر فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز جوبلی ٹاؤن کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ استقبالیہ کوریڈور میں فاطمہ جناح کے لگائے گئے پورٹریٹ کی بھی رونمائی کی۔ محسن نقوی نے آن لائن ڈیجیٹل سسٹم اور ویٹنگ ایریا سمیت دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔
محسن نقوی نے کہا انسٹی ٹیوٹ میں 435 ڈاکٹرز مختلف شفٹ میں فرائض سرانجام دیں گے، 120 بیڈز اور 90 یونٹس موجود ہیں، حیران تھا کہ مریض ڈی مونٹ میں کیسے علاج کراتے ہیں۔
نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم، چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت اور سیکرٹری اطلاعات سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔