اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مریم نور نے روم شیئرنگ کا دردناک قصہ سنا دیا

30 Jan 2024
30 Jan 2024

(ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ مریم نور نے کراچی شفٹ ہونے کے بعد روم شیئرنگ کا دردناک قصہ سنا دیا۔

حال ہی میں اداکارہ مریم نور نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ کیا کوئی ایسی شیئرنگ کی جو گلے پڑی ہو؟ جس پر مریم نور کا کہنا تھا کہ جب میں کراچی میں شفٹ ہوئی تو اس وقت میں نے ایک شیئرنگ  اپارٹمنٹ میں رہائش اختیار کی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لاہور سے شہر قائد شفٹ ہونے والوں کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ایک خوبصورت اور صاف ستھری جگہ میں رہیں لیکن مہنگی رہائش گاہ ہر ایک افورڈ نہیں کرسکتا۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی شفٹ ہونے کے بعد  میری ملاقات ایک بہت سلجھی اور سیدھی سادھی  نظر آنے والی لڑکی سے ہوئی جس نے مجھے آفر دی کہ ہم شیئرنگ پر ایک اپارٹمنٹ لے لیتے ہیں، اس دوران مجھے میرے گھر والوں نے سمجھایا کہ میں سستا اپارٹمنٹ کرائے پر لے لوں لیکن شیئرنگ پر نہ لوں لیکن میں نے والدین کو کہا کہ ایسا کچھ نہیں لڑکی اچھی ہے کچھ نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ لڑکی گاؤں سے آئی ہوئی  تھی، شروع میں بہت سیدھی سادھی لگی لیکن کچھ مہینوں میں ہی اس نے اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا، مجھے  اس کے ساتھ ایک اپارٹمنٹ میں رہتے ہوئے یہ محسوس ہونے لگا کہ میں ایک نوکرانی ہوں جو شیئرنگ پر نہیں بلکہ اس کے پیسوں پر اس گھر میں رہ رہی ہوں۔

بات جاری رکھتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ لہٰذا کچھ ہی مہینوں  بعد میں نے اس لڑکی سے علیحدہ رہنے کا فیصلہ کیا، اس کے بعد جب ایک روز میں لاہور گئی تو اس کی کال آئی کہ میں نے اپنے لیے گھر خرید لیا ہے  لہٰذا اب میں اسے اپارٹمنٹ کا ڈیپوزٹ واپس کردوں  جس پر میں نے اس لڑکی کو  دو مہینے کا کنٹریکٹ یاد دلایا اور کہا کہ یہ پیسے دو مہینے بعد ہی دوں گی۔

مریم کا مزید کہنا تھا کہ لیکن اس کے بعد  جب میں کراچی آئی تو وہ لڑکی میری چیزیں چوری کرکے لے گئی، میرے کمرے میں مرے ہوئے جھینگے پھینک گئی، یہی نہیں میرے برتنوں میں خراب کھانا بھی ڈال گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے