اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پانچ بڑے شہروں کے کیمرے سیف سٹی سے منسلک

30 Jan 2024
30 Jan 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر صوبے کے پانچ بڑے شہروں کے کیمرے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک کردیئے گئے۔

جدید ٹیکنالوجی میں پنجاب ایک قدم اور آگے، 5 بڑے شہروں گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی،قصور اور ننکانہ کی مانیٹرنگ اب لاہور سے بھی ہوسکے گی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر قربان لائنز کا دورہ کیا اور سیف سٹیز کی ویڈیو وال سے راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں لگائے گئے کیمروں کی مانیٹرنگ کے نظام کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ نے تجرباتی طور پر تینوں اضلاع کے 200 سے زائد کیمروں کی لائیو مانیٹرنگ کا مشاہدہ کیا۔

 انہوں نے سیف سٹیز وال پر چلڈرن ہسپتال لاہور کے کیمروں، قصور اور ننکانہ صاحب میں نصب کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کے جدید نظام کا معائنہ کیا، وزیراعلیٰ نے سیف سٹی کے متعارف کردہ سینٹرلائیزڈ وائرلیس موبائل سسٹم کا بھی جائزہ لیا۔

 جدید سسٹم سے پنجاب بھر میں تمام پولیس افسران و اہلکاروں کی لائیو لوکیشن دیکھی جا سکتی ہے، پنجاب بھر میں موجود پولیس افسران ایپ کے ذریعے ویڈیو سرویلنس اور ویڈیو کانفرنس کر سکیں گے، وزیر اعلی محسن نقوی نے سرویلنس کے اقدام کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر اعلیٰ کا دربار بی بی پاکدامن کا دورہ، سڑک کی تعمیر کا جائزہ

آئی جی پنجاب اور ایم ڈی سیف سٹی نے اس موقع پر جاری منصوبوں پر پیش رفت بارے وزیراعلیٰ کو  بریفنگ دی۔

اس موقع پر  بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب کے 21 اضلاع تک پھیلایا جا رہا ہے، راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سیف سٹی منصوبوں کا افتتاح چند روز میں کیا جائے گا،منصوبے کے تحت راولپنڈی میں 1886، گوجرانوالہ میں 1685 اور فیصل آباد میں 1430 کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں ۔

وزیراعلیٰ کو جرائم کے حوالے سے خفیہ اطلاع دینے کیلئے متعارف کروائی گئی کرائم سٹاپرز سروس بارے بھی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سیف سٹی کیمرے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے ہیلمٹ کے بغیر سفر کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کا تعین کر رہے ہیں۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ایم ڈی سیف سٹی محمد احسن یونس اور متعلقہ افسران اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے