اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی دھند کی لپیٹ میں، آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا

30 Jan 2024
30 Jan 2024

(لاہور نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں بارش تو کہیں برفباری ہوئی جبکہ پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے، دھند کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا رہا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہوں پر دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا، موٹروے ایم 2 پر ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن مینار اور فیض پور، شیخوپورہ سے کوٹ مومن تک ٹریفک معطل کر دی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے کہا ہے کہ شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 3 کو فیض پور سے رجانہ اور جڑانوالہ انٹرچینج، ایم 4 کو گوجرہ سے فیصل آباد انٹرچینج اور عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

سید عمران احمد نے مزید کہا ہے کہ مسافر ڈرائیونگ کے دوران آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور تیز رفتاری سے پرہیز کریں، کسی بھی معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے