اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عوام کو پتہ ہے نواز شریف کے آنے سے مہنگائی کم ہوتی ہے: مریم نواز

29 Jan 2024
29 Jan 2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ عوام کو پتہ ہے جب نواز شریف آتا ہے تو مہنگائی کم ہوتی ہے۔

لاہور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ میرے شیرو اور شیرنیوں آپ کا بہت شکریہ، یہ حلقہ میرے لئے نیا نہیں ہے، آپ لوگ نواز شریف سے محبت کرتے ہیں، آپ نے پہلے بھی نواز شریف کو جتوایا، اس دفعہ بھی جتوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2017 میں نواز شریف کو غلط سزائیں دی گئیں، میں ہاتھ جوڑ کر آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں آپ نے ہمیشہ میری لاج رکھی، 2017 میں کلثوم نواز نے یہاں سے الیکشن جیتا، 2017 میں جب نواز شریف کو نااہل کیا گیا تو آپ نے ساتھ نہیں چھوڑا، آپ پر ووٹ کی عزت کی بہت بھاری ذمہ داری ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں، ہم 28 مئی والے لوگ ہیں 9 مئی والے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلسے میں ایک بچے نے نواز شریف کا جھنڈا پکڑا ہوا ہے، اس سے پوچھا کہ کیوں پکڑا ہے تو اس نے کہا کہ نواز شریف آتا ہے تو آٹا سستا ہوتا ہے، عوام کو پتہ ہے کہ جب نواز شریف آتا ہے تو مہنگائی کم ہوتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے دکھوں کو لکھنا شروع کریں تو سیاہی سوکھ جائے گی، ان کو عوام کی تکلیف کا احساس ہے کہ آٹا مہنگا ہے، بجلی مہنگی ہے۔

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ کارکن مشکل وقت میں بھی نواز شریف کے ساتھ کھڑے رہے، میرے شیرو، شیرنیوں میں آپ سب سے یہ کہنا چاہتی ہوں اس حلقہ کے عوام نے نواز شریف کو 2013 میں جتوایا، 2018 میں بھی آپ نے ن لیگ کے امیدوار کو جتوایا۔

انہوں نے کہا کہ 2017 میں جب بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کیا تو میری والدہ نے ادھر سے الیکشن لڑا تو آپ نے ان کو جتوایا، جتنے بھی ورکر میرے سامنے ہیں وہ سب نواز شریف ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے