29 Jan 2024
(ویب ڈیسک) وزراء اور سرکاری ملازمین کے بیرون ممالک دوروں پر پابندی عائد کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے انتخابی عمل کی تکمیل اور نئی حکومت کے دفتر سنبھالنے تک تمام وفاقی وزراء اور سرکاری ملازمین کے غیرملکی دوروں کی اجازت منسوخ کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدرِ پاکستان سے مشاورت کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات آٹھ فروری 2024 کو منعقد کروانے کا اعلان کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔