اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عام انتخابات: الیکشن کمیشن نے پولنگ سکیم کی سمری جاری کردی

28 Jan 2024
28 Jan 2024

(ویب ڈیسک) عام انتخابات 2024ء کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ سکیم کی سمری جاری کر دی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں مجموعی طور پر 90 ہزار 675 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

سمری میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر مردوں کے 25 ہزار 320 اور خواتین کے 23 ہزار 950 پولنگ سٹیشنز ہوں گے جبکہ 41 ہزار 405 مشترکہ پولنگ سٹیشنز ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی سمری کے مطابق پنجاب میں 50 ہزار 944 پولنگ سٹیشنز ہوں گے، جن میں مردوں کے 14 ہزار 556 اور خواتین کے 14 ہزار 36 پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے جبکہ 22 ہزار 352 مشترکہ پولنگ سٹیشنز ہوں گے۔

ای سی پی کی سمری میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں 19 ہزار 6 پولنگ سٹیشنز ہوں گے جن میں مردوں کے 4 ہزار 439،خواتین کے 4 ہزار 308 اور 10 ہزار 259 مشترکہ پولنگ سٹیشنز ہوں گے۔

اسی طرح خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 697 پولنگ سٹیشنز ہوں گے جن میں مردوں کے 4 ہزار 814،خواتین کے 4 ہزار 289 پولنگ سٹیشنز ہوں گے اور صوبے میں 6 ہزار 594 مشترکہ پولنگ سٹیشنز ہوں گے۔

اس کےعلاوہ بلوچستان میں 5 ہزار 28 پولنگ سٹیشنز بنائے جائیں گے جن  میں مردوں کے ایک ہزار 511 اور خواتین کے ایک ہزار 317 پولنگ سٹیشنز ہوں گے  جبکہ صوبے میں 2 ہزار 200 مشترکہ پولنگ سٹیشنز ہوں گے ۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 2 لاکھ 76 ہزار 402 پولنگ بوتھ ہوں گے ،جن  میں مردوں کے 1 لاکھ 47 ہزار 560  اور خواتین کےلیے 1 لاکھ 27 ہزار 842 پولنگ بوتھ ہوں گے۔

پنجاب میں 1لاکھ 49 ہزار 434،سندھ میں 65 ہزار5 پولنگ بوتھ ہوں گے ،خیبر پختو نخوا میں 47 ہزار 81،بلوچستان میں 14 ہزار 882 پولنگ بوتھ ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے