اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

الیکشن پر اثر انداز ہونے کیلئے پی ٹی آئی کی امریکا، پاکستان میں سرمایہ کاری کا انکشاف

28 Jan 2024
28 Jan 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے امریکا میں پاکستان کے خلاف نیا محاذ کھولنے کی تیاری کر لی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات سبوتاژ کرنے اور ریاستی اداروں پر منظم حملے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

الیکشن 2024 پر اثر انداز ہونے کیلئے پی ٹی آئی کی امریکا اور پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا انکشاف ہوا ہے جس کیلئے لاکھوں ڈالرز پی ٹی آئی کے اوورسیز ارکان اور مختلف کرداروں نے فراہم کئے ہیں۔

پی ٹی آئی کی اس نئی منصوبہ بندی کا مقصد پاکستان پر سفارتی و انسانی حقوق کے اداروں کے ذریعے دباؤ بڑھانا ہے، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر عالمی دباؤ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کیلئے رعایت حاصل کرنا منصوبے کا اصل ہدف ہے۔

سنگین نوعیت میں ملوث مخصوص سیاسی جماعت کا سربراہ رعایت چاہتا ہے، بانی پی ٹی آئی اور ساتھیوں کو 9 مئی کے پھندے سے نکلوانا بھی اہم مقصد ہے۔

مخصوص سیاسی جماعت کا سربراہ جو اس وقت سنگین نوعیت کے پانچ کیسز میں ملوث ہے، غیر ملکی دباؤ کے ذریعے اپنے جرائم کی سزا میں رعایت چاہتا ہے، حقائق کو توڑ مروڑ کر پانچ قانونی کیسز کو بڑھا چڑھا کر دو سو کیسز کا ڈھونگ رچایا جاتا ہے۔

اسی طرح 9 مئی کو فالس فلیگ آپریشن ثابت کر کے افواج اور عوام میں خلیج پیدا کرنا بھی اہداف میں شامل ہے، 8 فروری کے انتخابات کو متنازع بنانا اور پی ٹی آئی کو مقبول ترین جماعت ظاہر کیا جانا منصوبے کا حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق اہداف حاصل کرنے کیلئے منصوبے پر عملدرآمد کی شروعات بھی کر دی گئی ہیں جس کے ثبوت اداروں نے حاصل کر لئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسی غرض سے ماضی میں بھی مذموم مقاصد کیلئے اسرائیل اور بھارت نواز رکن کانگریس کے ذریعے امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کیخلاف قراردادیں جمع کروائی گئیں اور انسانی حقوق کے اداروں میں بھی قراردادیں جمع کروائی گئیں۔

یہ لابی گروپ پہلے سے پاکستان مخالف بیانیہ تشکیل دینے میں مصروف ہے جس کا پی ٹی آئی سے براہ راست گٹھ جوڑ ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور افواج پاکستان کی کردار کشی کیلئے انتہائی متعصبانہ دستاویزی فلم بھی تیار کرا لی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے