اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

8 فروری کو شیر شکار کرے گا، لوگوں نے اپنے ووٹ سے ثابت کرنا ہے: شہباز شریف

27 Jan 2024
27 Jan 2024

(ویب ڈیسک) صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ 8 فروری کو شیر شکار کرے گا، لوگوں نے اب اپنے ووٹ سے ثابت کرنا ہے۔

انتخابی مہم کے حوالے سے راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا تھا اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتاؤ پچھلی حکومت نے کیا کیا؟انہوں نے گالم گلوچ کے علاوہ قوم کو کچھ نہیں دیا، نواز شریف نے جو وعدے کئے وہ پورے کئے، نواز شریف نے راولپنڈی میں میٹرو بنانے کا اعلان کیا، میٹرو کے بعد جو حکومت آئی اس نے راولپنڈی کیلئے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں آ کر عوام کی قسمت بدل دیں گے، نواز شریف کو موقع دیا تو راولپنڈی میں بلیو ٹرین چلائیں گے، یہاں بجلی پر چلنے والی بسیں لائیں گے، راولپنڈی کیلئے 30 ارب روپے سے پانی کا منصوبہ لا رہے ہیں، رنگ روڈ راولپنڈی کیلئے تحفہ ہے جو جلد مکمل کیا جائے گا۔

مرکزی رہنما ن لیگ کا کہنا تھا نواز شریف نے لوگوں کی خدمت کی، بعد کی حکومتوں نے انہی کے منصوبوں پر تختیاں لگائیں جن کو خدمات پسند نہ آئیں انہوں نے نواز شریف کی حکومت ختم کر دی، 8 فروری کو شیر شکار کرے گا لوگوں نے اب ثابت کرنا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 8 فروری والے دن ان سب کو پتہ چل جائے گا کس نے خدمت کی اور کس نے دھوکا دیا، راولپنڈی کے لوگ سب جانتے ہیں آپ نے شیر کو ووٹ دینا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے