اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عوامی نیشنل پارٹی کا پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی کی حمایت کا فیصلہ

26 Jan 2024
26 Jan 2024

(لاہور نیوز) عوامی نیشنل پارٹی نے پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کرلیا۔

عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری امیر بہادر خان نے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی ، اس موقع پر امیر بہادر خان نے کہا کہ پنجاب بھر میں عبدالعلیم خان اور اُن کے پینل کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

ہزارہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین بشیر احمد نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات میں حمایت کا اعلان کردیا ، تحریک انصاف راوی ٹاؤن کے سابق صدر مبشر لال نے بھی آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ این اے117میں پی ٹی آئی کے تمام کارکن عبدالعلیم خان کی انتخابی مہم چلائیں گے۔

عارف اعوان ایڈووکیٹ، نعیم گورائیہ ایڈووکیٹ کی وکلاء برادری کے ہمراہ عبدالعلیم خان سے ملاقات ہوئی ، این اے117سے وکلاء عبدالعلیم خان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

اس موقع پر امیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ میرا منشور عام آدمی کے کام آنا اور بلا تفریق خدمت یقینی بنانا ہے ، شاہدرہ اور مضافاتی علاقوں کو ہر لحاظ سے اپ گریڈ کرنا ہماری اولین ترجیح ہوگی ، عام انتخابات میں اے این پی اور ہزارہ برادری کی جانب سے ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے