اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ایک ڈرامے سے نکالے جانے پر بہت خوش ہوئی تھی: حبا بخاری

26 Jan 2024
26 Jan 2024

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ حبا بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک ڈرامے سے نکال دیا گیا تھا جس پر انہیں بہت خوشی ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر حبا بخاری کے ایک ویب شو کی ویڈیو وائرل ہے جس میں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

دورانِ انٹرویو میزبان نے حبا بخاری سے سوال کیا کہ کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے کوئی پراجیکٹ سائن کرلیا ہو لیکن شوٹنگ کے دوران آپ کو اپنے فیصلے پر افسوس ہوا ہو؟۔

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے حبا بخاری نے کہا کہ جی ہاں! میرے ساتھ ایسا ہوچکا ہے، میں نے پراجیکٹ سائن کرلیا تھا اور میں بعد میں پچھتا رہی تھی۔

حبا بخاری نے کہا کہ اس وقت کچھ ہوا یوں کہ مجھے اس پراجیکٹ سے نکال دیا گیا تھا اور مجھے اس پر بہت خوشی ہوئی تھی۔ تاہم حبا بخاری نے ڈرامے کا نام بتانے سے گریز کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے