اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مہوش حیات کا بولڈ لک مداحوں کو بھا گیا

26 Jan 2024
26 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں جیکٹ اور جینز زیب تن کیے فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مہوش حیات نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے چند ایموجیز بنائیں۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کر رہے ہیں۔

مہوش حیات سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ مہوش حیات نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی ٹیلی فلم ’اجازت‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں ان کے ہمراہ ایچ ایس وائے شامل تھے۔

مہوش حیات کچھ عرصہ قبل مارول سٹوڈیوز کی منی سیریز مس مارول میں جلوہ گر ہوئی تھیں جس میں ان کی اداکاری کو دنیا بھر میں سراہا گیا تھا۔

انہوں نے ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں سعید، کبریٰ خان ودیگر شامل تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے