اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بھارتی گانے پر ڈانس ، حرا خان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

26 Jan 2024
26 Jan 2024

(ویب ڈیسک) اداکارہ حرا خان کی جانب سے شادی کی ایک تقریب میں بولی ووڈ گانے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

حرا خان نے بولی ووڈ گانے پر رقص کرنے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں انہیں بہترین انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو تنہا ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ وہ کسی شادی کی تقریب میں ڈانس کر رہی ہیں، تاہم ویڈیو میں دوسرے لوگ دکھائی نہیں دیتے۔

اداکارہ نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ایسا ہی ڈانس اپنے شوہر اداکار ارسلان خان کے ساتھ کرنے کی پریکٹس کر رہی ہیں۔

حرا خان کی جانب سے بولڈ لباس میں ڈانس کی ویڈیو شیئر کیے جانے پر صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں یاد دلایا کہ چند دن قبل انہوں نے بولی ووڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اب وہ ان ہی کے گانوں پر ناچ رہی ہیں۔

بعض صارفین نے کمنٹس کیے کہ اداکارہ نے کچھ ہفتے قبل عمرے کی ادائیگی کی تھی اور اب وہ بھارتی گانوں پر رقص کر رہی ہیں جو کہ اچھی بات نہیں۔

اسی طرح کچھ صارفین نے ان کے ڈانس کو بیہودہ قرار دیتے ہوئے ان پر بے حیائی پھیلانے کا الزام بھی لگایا۔

کچھ افراد نے کمنٹس کیے کہ حرا خان سے بہتر ڈانس ان کے شوہر ارسلان خان کرتے ہیں، ساتھ ہی متعدد افراد نے اداکارہ کے ڈانس کی تعریفیں بھی کیں۔ 

بعض صارفین نے ان کی ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کی ہدایت کے لیے دعائیں کیں اور کچھ نے لکھا کہ وہ پاکستان میں بے حیائی پھیلا رہی ہیں۔

حرا خان کی پوسٹ پر ان کے شوہر اداکار ارسلان خان نے بھی کمنٹ کیا اور اہلیہ کی ڈانس کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں اپنا استاد لکھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے