اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عمران عباس کی بھارتی پنجابی فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ کا ٹریلر ریلیز

26 Jan 2024
26 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار عمران عباس کی آنے والی بھارتی پنجابی فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ فروری میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

مختصر دورانیے کے ٹریلر سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم اس میں عندیہ دیا گیا ہے کہ عمران عباس کا کردار پاکستانی پنجابی کا ہوتا ہے جو کہ بھارتی پنجابی لڑکی سے محبت کر بیٹھتا ہے۔

ٹریلر میں تقسیم ہند کی وجہ سے پنجاب کو دو حصوں میں تقسیم ہونے کی کہانی بھی دکھائی گئی ہے۔

ٹریلر میں عمران عباس کو جہاں پاکستانی لڑکے کے کردار میں دکھایا گیا ہے، وہیں ان کے تمام دوست بھارتی پنجاب کے دکھائے گئے ہیں۔

فلم میں واہگہ بارڈر سمیت پاکستان اور بھارتی پنجاب کے مناظر دکھائے جانے کے علاوہ برطانیہ میں دونوں ممالک کے افراد کو ایک ساتھ رہتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

فلم کے ٹریلر کو جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا۔

فلم کی ہدایات تھپڑ نے دی ہیں اور انہوں نے ہی اس کی کہانی بھی لکھی ہے، عمران عباس کے علاوہ فلم کی تقریبا تمام کاسٹ بھارتی ہے۔

فلم میں سیمی چاہل، منتو کاپا، اڈایا وکاتی، امن بال اور سوراج سندھو سمیت دیگر نے کردار ادا کیے ہیں۔

عمران عباس نے بھی انسٹاگرام پر فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی فلم کو آئندہ ماہ 16 فروری کو بھارت بھر کے سینماؤں میں ریلیز کیا جائے گا۔

عمران عباس کی یہ پہلی بھارتی پنجابی فلم ہوگی، اس سے قبل وہ چند بولی ووڈ فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

 

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے