اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ٹی وی میزبان سوہا افضل کسی بھی مرد کی چوتھی بیوی بننے کو تیار

26 Jan 2024
26 Jan 2024

(ویب ڈیسک) ٹی وی میزبان سوہا افضل نے کہا ہے کہ انہیں کسی بھی مرد کی چوتھی بیوی بننے میں کوئی مسئلہ نہیں، وہ مرد کی چوتھی بیوی بھی بننے کو تیار ہیں۔

سوہا افضل نے کچھ دن قبل نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے مختلف مسائل پر کھل کر باتیں کی تھیں۔

پروگرام میں سوہا افضل کی مرد کی جانب سے متعدد شادیاں کیے جانے کے معاملے پر گفتگو کی ویڈیو یوٹیوب پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ مرد کو ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کا حق حاصل ہونے پر بات کرتی دکھائی دیں۔

میزبان نے ان سے سوال کیا کہ سنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ مردوں کو چار شادیاں کرنی چاہئیے؟ اس پر ٹی وی میزبان نے کہا کہ وہ کیا چاہتی ہیں، وہ الگ بحث ہے، وہ تو یہ بھی چاہتی ہیں کہ وہ کسی کی چوتھی بیوی بن جائیں۔

سوہا افضل نے مزید وضاحت کی کہ انہیں کسی کی بھی چوتھی بیوی بننے میں کوئی مسئلہ نہیں، وہ چاہتی ہیں کہ وہ کسی کی چوتھی بیوی بن جائیں۔

ٹی وی میزبان نے اپنے دلائل میں مزید کہا کہ جب خدا نے مردوں کو زیادہ شادیوں کی اجازت دی ہے تو انسان کون ہوتے ہیں، انہیں روکنے والے، اس لیے وہ مردوں کی چار شادیوں کی حامی ہیں۔

سوہا افضل نے واضح کیا کہ انہیں کسی بھی مرد کی چوتھی بیوی بننے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، وہ چوتھی بیوی بننے کو تیار ہیں۔

ٹی وی میزبان کی جانب سے مرد کی چوتھی شادی کی حمایت کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی تعریفیں بھی کیں اور مزاحیہ کمنٹس کیے کہ وہ بھی اب چار چار شادیاں کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے