26 Jan 2024
(لاہور نیوز) پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کے ڈیرے تاحال برقرار ہیں جس کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
شدید دھند کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ایم ٹو لاہور سے فاروق آباد، ایم تھری فیض پور سے جڑانوالہ تک ٹریفک کیلئے بند ہے۔
ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک بند ہے، شدید دھند کی وجہ سے لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بھی ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دوران سفر اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔