25 Jan 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی ممبران تاحیات ممبر رہیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کا نیا الیکشن کمیشن بنائیں گے اور ووٹر لسٹ بنائیں گے، ہم دوسری سیاسی جماعتوں کے لئے مثال قائم کریں گے۔
اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ سب پارٹی ممبران کو ساتھ لے کر چلیں گے، ہم جمہوریت کی بنیاد رکھ رہے ہیں، ہم سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کو فروغ دے رہے ہیں۔