اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہم لاہور کیا پورے پنجاب کو سندھ جیسا بنائیں گے: شہلا رضا

25 Jan 2024
25 Jan 2024

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ ہم لاہور کیا پورے پنجاب کو سندھ جیسا بنائیں گے،مفت صحت کا نظام لائیں گے۔

سینئر رہنما پیپلز پارٹی سیدہ شہلا رضا نے لیگی رہنما عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  مسلم لیگ ن کے لوگ گھبرا گئے ہیں اس لیے پیپلز پارٹی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں،جب ان کو جواب دیا جائے تو سب مل کر رونے لگتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ این اے 127 پر کوئی ن لیگی الیکشن لڑنے کو تیار نہیں تھا، عطا تارڑ آئے ہیں تو سوچ سمجھ کر بات کریں، پرویز مشرف کے 8سالہ دور کے بعد آٹا اور چاول ناپید تھے جسے ہم سرپلس میں لائے،اگر ترقی ہوئی ہے تو وہ آصف زرداری کے چائنہ کے ساتھ سی پیک معاہدہ آنے کے بعد ہوئی۔

شہلا رضا نے کہا کہ ہم نے منصفانہ طور پر این ایف سی ایوارڈ صوبوں کو دیا آپ تو وہ بھی نہیں دے پائے،  پانچ سالوں میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا، صوبوں کو ان کا حق نہیں دیا ، سابق صدر زرداری نے چین کے 80 دورے کیے اور پاور پراجیکٹس لگائے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ  شہباز شریف تو دہشت گردوں کو کہتے تھے ہم پر حملہ نہ کرو ہمارے خیالات آپ سے ملتے ہیں، دہشت گردی کا نشانہ ہمارے کارکن بنے اور شہید بینظیر بھٹو بنیں، کراچی سے دہشت گردی ختم کرنے کے دعوے کرنے والے طالبان کو اپنا بھائی کہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاور پراجیکٹس لگ گئے تو آپ کے لیڈر مینار پاکستان بیٹھ کر پنکھا جھلنے کے ڈرامے کرنے لگے، ہم آج لاہور اور پنجاب میں ہیں لیکن لوڈ شیڈنگ ہے، سندھ تھر سے نیشنل گرڈ میں بجلی بھیج رہا ہے، آپ نے نیلم جہلم منصوبہ روکے رکھا حکومت کے آخری سال میں شروع کیا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کہتےہیں لاہور ٹیکس دیتا ہے جبکہ کراچی پورے پاکستان کو پالتا ہے، سب سے زیادہ ریونیو سندھ دیتا ہے جبکہ آپکی حکومت میں سندھ کو کم حصہ ملتا ہے، رینٹل پروگرام کے خلاف خواجہ آصف نے ہزیمت اٹھائی کیونکہ ان معاہدوں کے پیچھے آپ تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے