اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

میک اپ آرٹسٹ کیساتھ کیک کاٹنے کی ویڈیو پرسجل علی تنقید کی زد میں

25 Jan 2024
25 Jan 2024

(ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ سجل علی سالگرہ کا کیک میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ کاٹنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر تنقید کی زد میں ہیں۔

سجل علی نے گزشتہ ہفتے اپنی سالگرہ منائی تھی اور ان کی سالگرہ کے موقع پر میک اپ آرٹسٹ نے کیک کا اہتمام کیا اور کیک کاٹنے کی ویڈیو کو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد صارفین نے نہ صرف میک اپ آرٹسٹ بلکہ اداکارہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور ان پر تنقید کی کہ وہ کیوں کسی غیر محرم مرد کا ہاتھ تھام کر کیک کاٹ رہی ہیں اور غیر محرم مرد نے کیوں اداکارہ کے سر کو بوسہ دیا؟

صارفین نے سجل علی پر تنقید کی اور ان کے عمل کو غلط قرار دیتے ہوئے توبہ اور استغفار کے کمنٹس بھی کیے جب کہ انہیں غیر محرم مرد کے انتہائی قریب ہوکر کیک کاٹنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

بعض مداحوں نے ان کی تعریف کرتے ہوئے ان کی حمایت بھی کی اور انہیں تجویز دی کہ وہ لوگوں کے منفی کمنٹس پر توجہ نہ دیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے