25 Jan 2024
(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کے برائیڈل لک میں فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے نامور فیشن ڈیزائنر کے تیار کردہ برائیڈل ملبوسات کیلئے فوٹو شوٹ کروایا جس کی تصاویر انہوں نے فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
مذکورہ تصاویر میں عائزہ خان نے سیاہ میکسی زیب تن کر رکھی ہے جس کے ساتھ سرخ ڈوپٹہ اور برائیڈل جیولری اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہی ہے۔
دوسرے لک میں انہوں نے میرون شلوار قیمض زیب تن کررکھی ہے، اس کولیکشن میں اداکارہ نے کنٹراسکٹ ڈوپٹہ اوڑھ رکھا ہے کانوں میں بھاری جھمکے، ماتھے پر ٹیکا عائزہ کے حسن کو دوام بخش رہا ہے۔
مذکورہ تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر اداکارہ مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں سمیٹ رہی ہیں۔