اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

داتا دربار کی توسیع کا منصوبہ منظوری کے مراحل میں داخل،حتمی پلان تیار

25 Jan 2024
25 Jan 2024

(لاہور نیوز) داتا دربار کی توسیع کا منصوبہ منظوری کے مراحل میں داخل ہو گیا۔

 17 کنال چار مرلہ اراضی پر داتا دربار کی توسیعی بلڈنگ کا تخمینہ اور حتمی پلان تیارکر لیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے توسیعی عمارت کی تعمیر کا تخمینہ تیار کروایا۔

دستاویزات کے مطابق  15 کروڑ 82 لاکھ روپے  لاگت سے 17 کنال چار مرلہ پر بلڈنگ سٹرکچر بنایا جائے گا، شفٹنگ چارجز  کی مد میں 2کروڑ 37 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی سفارشات پر کابینہ کمیٹی نے توسیعی عمارت کی تعمیر کے لیے فنڈز کی منظوری دی،منصوبے پر ڈپٹی کمشنر ، اے سی  سٹی، زونل ایڈمنسٹریٹر داتا دربار، سب ڈویژنل آفیسر اور منیجر اوقاف داتا دربار عملدرآمد کروائیں گے۔

کابینہ کمیٹی  کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو فنڈز کی فراہمی نان ڈویلپمنٹ سائیڈ سے بطور سپلیمنٹری گرانٹ کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے