25 Jan 2024
(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی مہم میں سرکاری افسران کی تصاویر استعمال کرنے پر ضابطہ اخلاق کے تحت کارروائی کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کو سرکاری افسران کی تصاویر استعمال کرنے والے امیدواروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امیدوار اپنے پوسٹر، بینرز، ہینڈ بلز پر کسی سرکاری اہلکار یا افسر کی تصویر نہیں لگا سکتا۔
ای سی پی مراسلے کے مطابق سرکاری اہلکار یا افسر کی تصویر کا استعمال ضابطہ اخلاق کی شق 27 کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔