اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جنت مرزا نے شادی تقریبات کی فہرست شیئرکردی،مداح کشمکش میں مبتلا

25 Jan 2024
25 Jan 2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر جنت مرزا نے شادی کی تقریبات کی فہرست شیئر کرکے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔

جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی انسٹا سٹوری میں شادی کی مختلف تقریبات کی فہرست شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

کیا جنت مرزا شادی کرنے والی ہیں؟

ٹک ٹاکر  کی جانب سے شیئر کی گئی فہرست میں سب سے پہلے ڈھولکی کا مختصر فنکشن رکھا گیا ہے اور اس کے بعد گرینڈ ڈھولکی فنکشن کو جگہ دی گئی ہے۔

فہرست میں شادی سے قبل میلاد کرانے کا بھی کہا گیا ہے ، میلاد کے کچھ روز بعد قوالی نائٹ ہوگی اور پھر بالی ووڈ نائٹ منعقد ہو گی، پھر مایوں اور رسم حنا کی باری آئے گی جبکہ آخر میں بارات ہو گی۔

انسٹاسٹوری سامنے آتے ہی جنت مرزا کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں، سوشل میڈیا صارفین اور ٹک ٹاکر کے مداح متجسس ہیں کہ اگر جنت مرزا کی شادی ہو رہی ہے تو ان کے دولہا کون ہیں؟

تاہم یہ فہرست جنت مرزا کی شادی کیلئے  نہیں بلکہ ان کی بہن اور ٹک ٹاکر سحر مرزا کی شادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریبات کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے