اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

احمد علی بٹ نے ثنا جاوید کے سابق شوہرعمیر جیسوال کوسچا قرار دیدیا

25 Jan 2024
25 Jan 2024

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے اداکارہ ثنا جاوید کے سابق شوہر گلوکار عمیر جیسوال کو تسلی دیتے ہوئے اُنہیں سچا اور شریف آدمی قرار دے دیا۔

ثنا جاوید کی اچانک پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی خبر نے مداحوں کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری کو بھی حیران کردیا ہے، اس جوڑی کی یہ دوسری شادی ہے۔

شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی، جن سے اُن کا ایک بیٹا بھی ہے جس کی پیدائش سال 2018 میں ہوئی تھی۔

دوسری جانب ثنا جاوید نے سال 2020 میں عالمی وبا کورونا وائرس کے دنوں میں گلوکار عمیر جیسوال سے نکاح کیا تھا جس کا اعلان دونوں فنکاروں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا تھا۔

اب شعیب ملک اور ثنا جاوید کی اچانک شادی کے اعلان کے بعد مداح ثانیہ مرزا اور عمیر جیسوال کے ساتھ ہمدردی کررہے ہیں۔

ایسے میں معروف اداکار احمد علی بٹ نے بھی عمیر جیسوال کے لیے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے گلوکار کو ایک بہادر شیر اور سونے کا دل رکھنے والا سچا شریف آدمی قرار دیا۔

احمد علی بٹ نے زندگی کے چیلنجز سے سیکھنے اور آگے بڑھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مشکل وقت میں عمیر جسوال کی ہمت کی تعریف کی۔

اداکار نے کہا کہ “ہم سب کی زندگی میں مشکلات آتی ہیں لیکن ہمیں ہمت کرکے اُس آزمائش سے سیکھنے اور آگے بڑھنے کی ضرورت ہوتی ہے”۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ “میرے بھائی عمیر! اللہ آپ کو اور آپ کے خاندان کو ہمیشہ خوش رکھے”۔

ahmed

دوسری جانب اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی زندگی کے اس مشکل مرحلے میں اپنے دوست عمیر جیسوال کو تنہا نہیں چھوڑا، اُنہوں نے بھی اپنی انسٹاگرام سٹوری میں گلوکار کے ساتھ جم کرتے ہوئے تصویر شیئر کی۔

حمزہ علی عباسی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں عمیر جیسوال سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ “کچھ لطیفے کبھی پُرانے نہیں ہوتے”۔

hamza

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے