اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وعدہ کرتی ہوں نواز شریف کو خدمت کا موقع دینگے تو مہنگائی ختم ہو جائیگی: مریم نواز

24 Jan 2024
24 Jan 2024

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وعدہ کرتی ہوں نواز شریف کو خدمت کا موقع دینگے تو مہنگائی ختم ہو جائیگی۔

ننکانہ صاحب میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں پہلی بار آئی ہوں، اتنی سردی میں بھی میری مائیں اور بہنیں بیٹھی ہیں، ننکانہ صاحب کے لوگ مشکل وقت سے نہیں ڈرے۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف جب وعدہ کر رہے تھے، میں خوش ہو رہی تھی، نوازشریف اس ننکانہ صاحب کو سجائے گا، ننکانہ نے فیصلہ سنا دیا، شیر کو ننکانہ میں فتح ہو گی۔

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ ن لیگ کا مقابلہ کسی جماعت یا فرد سے نہیں، 120 روپے کلو چینی سے ہے، ہمارا مقابلہ بجلی کے بڑے بلوں سے ہے، کہا جاتا ہے نوازشریف لاڈلہ ہے، ہاں ہے لیکن عوام کا لاڈلہ ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ بار بار نوازشریف کو نکال دیتے ہیں، نوازشریف کو بار بارنکالا لیکن ننکانہ والے ووٹ دے کر واپس لائے، ہمارا مقابلہ کسی شخص سے نہیں، ہمارا مقابلہ 20 روپے کی روٹی سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھرتی کا کوئی سچا بیٹا ہے تو وہ ہے نوازشریف، آپ کے مسائل دنوں میں حل کریں گے، نوازشریف کو اتنے ووٹ دینا کہ نوازشریف کو کسی بیساکھی کی ضرورت نہ رہے، مقابلے میں کوئی نظر آئے نہ آئے شیر پر ٹھپہ لگانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے