(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور ماڈل میرب علی کو اپنی سالگرہ کی پوسٹ میں عمر بتانا مہنگا پڑگیا۔
گزشتہ روز اداکارہ میرب علی کی سالگرہ کے موقع پر ان کے منگیتر عاصم اظہر نے ان کے لیے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کیا، برتھ ڈے پارٹی میں میرب نے گلابی میکسی کے اوپر سیاہ کوٹ جبکہ عاصم اظہر نے شرٹ پینٹ اور جیکٹ زیب تن کررکھی تھی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میرب علی نے سالگرہ کی دلکش تصاویر پر مبنی پوسٹ جاری کی جس میں سالگرہ کے فنکشن کی یادگار جھلکیاں شامل تھیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں میرب علی نے اپنے اہم دن کو سب سے خاص بنانے کیلئے عاصم اظہر سمیت تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ"میری 22 ویں سالگرہ کے دن کو یادگار بنانے کیلئے تمام دوستوں اور فیملی ممبرز کا بے حد شکریہ۔
میرب کی اس پوسٹ پر کئی صارفین نے انہیں مبارک باد کے پیغامات بھیجے تاہم ان میں کچھ مداح ایسے بھی تھے جنہوں نے اداکارہ کی عمر کو لے کر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔
کچھ صارفین نے تصویر کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ گوگل ان کی عمر 28 سال بتارہا ہے اور یہاں یہ 22 سال سے آگے ہی نہیں بڑھ رہی ہیں۔