اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بچی کو چھونے سے قبل والدین سے اجازت لینے پر عمران اشرف کی تعریفیں

24 Jan 2024
24 Jan 2024

(لاہور نیوز) دنیا نیوز کے مقبول ترین شو"مذاق رات" کے میزبان عمران اشرف نے پروگرام کے دوران بچی کو چھونے سے قبل اس کے والدین سے اجازت لی جس پر میزبان کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے۔

پروگرام کے دوران عمران اشرف اسٹیج پر بیٹھے تھے ، انہوں نے آڈیئنس میں بیٹھی بچی کو مائیک دیا اور اپنے پاس بلایا۔

منتشا نامی ننھی بچی کو اپنے قریب بٹھانے اور چھونے سے قبل عمران اشرف نے بچی کے والدین سے اجازت لیتے ہوئے کہا کہ "کیا میں چھو سکتا ہوں؟ اجازت ہے؟"

جس پر بچی کے والدین نے میزبان کو اجازت دی اور پھر عمران اشرف نے بچی سے سوال و جواب کا سلسلہ جاری رکھا ساتھ ہی بچی نے عمران اشرف کے نام شعر بھی سنایا جس کے بعد ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

عمران اشرف کی جانب سے بچی کو چھونے سے قبل والدین سے اجازت لینے پر سوشل میڈیا صارفین میزبان کی خوب تعریف کررہے ہیں۔

نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے لکھا کہ "بچی کو چھونے سے قبل اجازت مانگنا سب سے بہترین عمل ہے جو میں نے کسی بھی پاکستان کی مشہور شخصیت کی جانب سے دیکھا ہے، آپ کے لیے بہت ساری دعائیں"۔

اداکار منیب بٹ نے بھی کمنٹ کرتےہوئے عمران اشرف کے لیے دل کا ایموجی شیئر کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے