اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بالی ووڈ سٹارز کی رام مندر افتتاحی تقریب میں شرکت، فاطمہ بھٹو کی سخت تنقید

24 Jan 2024
24 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور رائٹر اور ایکٹیوسٹ فاطمہ بھٹو نے بالی ووڈ انڈسٹری کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں بزدل قرار دیا ہے۔

فاطمہ بھٹو نے بھارتی نیوز سائٹ کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ بالی ووڈ اداکار اور فنکار موجود ہیں جنہوں نے بابری مسجد کی جگہ تعمیر ہونے والے رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت  کی۔

افتتاحی تقریب میں امیتابھ بچن، رجنی کانت، چرن  جیوی، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، کترینہ کیف، وکی کوشل سمیت متعدد فنکاروں نے شرکت کی ہے۔

فاطمہ بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ بالی ووڈ ایک بزدل انڈسٹری ہے، بابری مسجد کے ملبے پر فنکاروں کا جمع ہونا، سیلفیاں لینا، جشن منانا اور بی جے پی کی نفرت انگیز سیاست کو ترویج دینا بہت افسوسناک ہے۔

واضح رہے کہ رام مندر کی افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ کے نامور اداکاروں کی شرکت پر انہیں سوشل میڈیا میں بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے