اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ عمارہ چوہدری نے اپنا خواب پورا کرلیا،کمرشل پائلٹ بن گئیں،تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

23 Jan 2024
23 Jan 2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ عمارہ چوہدری نے کمرشل پائلٹ بننے کا اپنا خواب پورا کرلیا۔

رپورٹ کےمطابق عمارہ چوہدری کا شمار شوبز انڈسٹری کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے اداکاری سے جہاں لوگوں کے دلوں میں گھر کیا ہے وہیں انہوں نے اپنے خواب کو بھی پورا کرلیا۔اداکارہ نے کمرشل پرواز  کی پائلٹ بننے کا لائسنس  حاصل کرلیا ہے جس حوالے سے انہوں نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بتایا ہے۔

عمارہ چوہدری نے لکھا کہ میں اس خبر کو شیئر کرنے کے لیے اپنی سالگرہ کا انتظار کر رہی تھی اور بالآخر میں لائسنس یافتہ کمرشل پائلٹ بن گئی۔اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ لائسنس کے ساتھ اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ پرائیویٹ پرواز کی پائلٹ بن چکی ہیں اور انہوں نے کمرشل پرواز کی پائلٹ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔عمارہ چوہدری کے ڈراموں میں چاندنی بیگم، میری گڑیا، غیرت، رشتے بکتے ہیں سمیت دیگر شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے