23 Jan 2024
(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے رواں ماہ کے آخری ایام میں بارش کی پیشگوئی کردی۔
چیف میٹرولوجسٹ چودھری اسلم کا کہنا ہے کہ لاہور میں جنوری کے آخری دنوں میں بارش برسنے کے امکانات موجود ہیں جبکہ مری اور گلیات میں برف باری کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ جنوری کے آخری دنوں اور فروری کے شروع میں بارش برسنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، آئندہ دو سے تین روز دھند کی شدت برقرار رہے گی۔