اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مریم نفیس نے ’جانِ جہاں‘ کے سیٹ سے تصاویر شیئر کر دیں

23 Jan 2024
23 Jan 2024

(ویب ڈیسک) اداکارہ مریم نفیس نے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ کے سیٹ سے تصاویر اور ویڈیو شیئر کردی۔

نجی ٹی وی چینل کے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں اداکار حمزہ علی عباسی (شہرام)، عائزہ خان (ماہ نور)، سویرا ندیم (کشور)، رضا طالش، حارث وحید، آصف رضا میر، کنزا ملک، نوال سعید، مریم نفیس (زینت)، نور الحسن، زینب قیوم، عماد عرفانی ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے۔

جانِ جہاں‘ کی کہانی حمزہ علی عباسی، عائزہ خان، مریم نفیس، سویرا ندیم کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سوتیلی والدہ کشور بیٹے شہرام کو کھانے میں منشیات دے رہی ہیں تاکہ ان کے دوسرے بیٹے کاروبار پر راج کرسکیں۔

تاہم فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مریم نفیس نے ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مرکزی کرداروں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں مریم نفیس، سویرا ندیم کے ساتھ گفتگو کررہی ہیں۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے