اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

زارا نور عباس کو بے بی بمپ کی تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

23 Jan 2024
23 Jan 2024

(ویب ڈیسک) مقبول اداکارہ زارا نور عباس کو بے بی بمپ کی تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا، صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے عمل کو بے حیائی قرار دے دیا۔

زارا نور عباس نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں جس میں ان کے بے بی بمپ کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر میں اداکارہ مسکراتی دکھائی دیں جبکہ ان کی جانب سے شیئر کی گئی ایک اور تصویر میں ان کا بے بی بمپ انتہائی چھوٹا دکھائی دے رہا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں انسٹا گرام بمقابلہ حقیقت لکھا جس پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے زارا نور عباس کی جانب سے بے بی بمپ کو دکھائے جانے کو بے حیائی قرار دیا اور لکھا کہ اگر وہ اپنا پیٹ نہیں دکھاتیں تو شوبز سیلیبرٹی کیسے کہلاتیں۔

کچھ خواتین نے انہیں تجویز دی کہ وہ اس طرح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں انہیں نظر لگ جائے گی۔

بعض صارفین نے لکھا کہ اگر زارا نور عباس تصویر میں پیٹ کو نہ دکھاتیں تو باقی لوگوں کو کیسے پتا چلتا کہ وہ حاملہ ہوگئی ہیں۔

جہاں زارا نور عباس پر صارفین نے تنقید کی وہیں متعدد صارفین اور یہاں تک کہ شوبز شخصیات نے بھی ان کی حمایت اور تعریف میں کمنٹس کیے۔

شوبز شخصیات نے انہیں خوبصورت قرار دیتے ہوئے اپنا خیال رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

خیال رہے کہ زارا نور عباس نے دسمبر 2023 میں اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مبہم انداز میں بتایا تھا کہ وہ امید سے ہیں اور اب انہوں نے بے بی بمپ کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔ 

زارا نور عباس نے دسمبر 2017 میں اداکار اسد صدیقی سے دوسری شادی کی تھی، اداکارہ نے پہلی شادی 2014 میں کی تھی جو طلاق پر ختم ہو گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے