(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا سومرو نے مبہم انداز میں شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کے تعلقات اور پھر شادی کرنے کی حمایت کر دی۔
حرا سومرو نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کے موقع پر اپنی انسٹا گرام سٹوری میں لکھا کہ پاکستان یوں تو اسلامی ملک ہے لیکن یہاں ہر نکاح کرنے والے مرد کو بیغیرت کہا جاتا ہے۔
اداکارہ نے اپنی انسٹا سٹوری میں مزید لکھا کہ ملک میں گرل فرینڈ رکھنے والا مرد سر اٹھا کر گھومتا ہے۔
اگرچہ حرا سومرو نے واضح طور پر شعیب ملک اور ثنا جاوید کی حمایت نہیں کی لیکن انہوں نے ان کی شادی کے موقع پر ہی مذکورہ سٹوری شیئر کی جسے متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب حرا کی جانب سے شعیب ملک اور ثنا جاوید کے تعلقات اور پھر ان کی شادی کی حمایت اور تعریف کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور کہا کہ دونوں شخصیات نے اپنے پہلے شریک حیات کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔